Advertisement

شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مزید 2 جگہ سے کرایا جائے

وزیر اطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مزید 2 جگہ سے کرایا جائے، اگردونوں جگہ سےٹیسٹ مثبت آتےہیں تو ان کو 14 روز کیلئےعزت کے ساتھ قرنطینہ میں رکھاجائے۔

صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا پھیلاو روکنے میں پولیس اورانتظامیہ اپنا کرداراداکررہی ہے،ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر6545کیسزمیں لاکھوں کے جرمانے کیے گئے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 33ہائی رسک صنعتی یونٹس کوبندکیاگیا،ٹرانسپورٹ میں 1966گاڑیوں کوتحویل میں لےکربندکیااورجرمانےکیے۔

انہوں نے کہا کہ 9 جون کوشہبازشریف لوٹ کےبدھوگھرکوآئےکےمصداق پیش ہوئےاور 10 جون کوانہوں نے ٹیسٹ کرایا جو کہ 11 کو مثبت آگیا، شہبازشریف کوکوروناہونےپرحکومت کی طرف سے اچھا تاثردیا،میں نے کہا کہ شہبازشریف کوکورونا ہونے پر ہمدردی  ہے۔

انہوں نے ن لیگی رہنماؤں پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو کورونا ہونے کا الزام نیب کو ٹہرایا جارہا ہے، ن لیگ کے ترجمانوں نے نیب پرغم وغصہ نکالا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنی لیڈرشپ کی ہدایت پرشہبازشریف کی بیماری پرگندی سیاست کی۔

صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ نیب نے کہا کہ پوری عزت اوراحترام کےساتھ شہبازشریف کوریسیو کیا،کورونا ایس اوپیزکے مطابق شہبازشریف کوبٹھایا،نیب میں شہبازشریف کو کافی، بسکٹ اور نگٹس بھی پیش کیے گئے۔

فیاض الحسن کا کہناتھا کہ میرامطالبہ ہےکہ شہبازشریف کے کورونا وائرس کاٹیسٹ مزید2جگہ سے کرایاجائے کیونکہ آل شریف کا بیک گراؤنڈ جھوٹ فریب اورمنافقت پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لندن ہائیڈ پارک میں چہل قدمی کرتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہیں۔ تصاویر میں نواز شریف ہشاش بشاش ہیں، طبیعت میں بہتری کے اثار نظر آنے لگے ہیں۔

صوبائی وزیر نےمطالبہ کیا کہ شہبازشریف کا دو اور جگہ سے ٹیسٹ کرایا جائے،اگردونوں جگہ سےٹیسٹ پازیٹوآئے تو شہباز شریف کو 14روز کیلئےعزت کے ساتھ قرنطینہ میں رکھاجائے، شہبازشریف کوروناکیخلاف لڑنےآئےلیکن 1400دن خودکوقرنطینہ میں رکھ لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version