ڈزنی لینڈ تھیم پارک 18 جون سے کھل جائے گا

ہانگ کانگ میں ڈزنی لینڈ تھیم پارک کو 18 جون سے عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈزنی لینڈ تھیم پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارک میں آنے والےلوگوں کی تعداد کم رکھی جائے گی تاکہِ کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جاسکے۔
ہانگ کانگ میں حال ہی میں کورونا کے متعددکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 1110 اور 4 اموات ہوئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق پارک میں موجود خریداری اور کھانے پینے کی جگہیں محدود پیمانے پر دوبارہ کام شروع کردیں گی جبکہ سماجی دوری کے اقدامات بھی نافذ کیے جائیں گے۔
انتظامیہ کا کہناہے کہ پارک میں سیر کے لیے آنے والوں کے لیے جگہ جگہ ہینڈ سینٹائزر فراہم کیے جائیں گے جبکہ پارک میں آنے والوں کو درجہ حرارت چیک کروانا، چہرے پر ماسک پہننا اور اپنی صحت سے متعلق ایک اعلامیے پر دستخط کرنا لازم ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

