Advertisement

دنیا بھرمیں کورونا نے 4 لاکھ سے زائد زندگیاں نگل لیں

کوروناوائرس

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 لاکھ 76 ہزار 45 جبکہ اس سے 4 لاکھ 2 ہزار 170 افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 31 لاکھ 62 ہزار 87 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ 34 لاکھ 11 ہزار 788 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 96 افراد ہلاک   جبکہ متاثرہ  افراد کی  تعداد 19 لاکھ 88 ہزار 544 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 24 ہزار 554 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 7 لاکھ 51 ہزار 894 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار 494 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 36 ہزار 44 زندگیاں نگل چکا ہے۔

Advertisement

روس  میں  کورونا کے  مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 689 ہو چکی ہے جبکہ  5 ہزار 725  افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

اسپین میں اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 390  کورونا کے کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں  جبکہ اس وباء سے  27 ہزار  135 اموات ہوچکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 465 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 868 ہوچکی ہے۔

بھارت بھی کورونا وائرس کے مریضوں  کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں  کورونا وائرس سے 6 ہزار 946 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 622 ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 846 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 801 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کورونا کے کل کیسز کی تعداد1 لاکھ 69 ہزار 425 جبکہ  مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 209 ہو گئی  ہے ۔

Advertisement

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 669 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 218 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 142 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 634 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 676 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 98 ہزار 869 تک جا پہنچی ہے۔

چین میں کورونا سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 36 ہو چکی ہے اور 4 ہزار 634 ہلاک  ہوئے ہیں ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version