آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شیخ رشید احمد کو فون

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے اورکورونا سے صحتیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے شیخ رشید احمد کو فون کرکے خیریت دریافت کی ہے اور انہیں دو ہفتے مکمل آرام کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
اس موقع پر شیخ رشید احمد نے ملٹری ہسپتال کے انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ ایم ایچ کے ڈاکٹرز اوراسٹاف نے بہت خیال رکھا ہے۔ اسپتال کے انتظامات بھی بہترین تھے۔
وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے آرمی چیف سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری صحت سے متعلق آپکی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

