Advertisement

جیلوں میں قیدیوں کیلئے کورونا اسپیشل جیل وارڈ بنانے کی تجویز

بلوچستان کی جیلوں میں موجود قیدیوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے پیش نظر آئی جی جیل خانہ جات نے صوبائی حکومت کو علیحدہ کورونا اسپیشل جیل وارڈ بنانے کی تجویز دے دی جو کہ صوبے بھر کی جیلوں میں کورونا میں مبتلا قیدیوں کیلئے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک یوسف کا کہناہے کہ کوئٹہ ،مستونگ اور ژوب کی جیلوں میں قیدیوں اور عملے میں کورونا کے کچھ کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد محکمہ جیل نے محکمہ صحت کو صوبے کی تمام گیارہ جیلوں کے قیدیوں اور عملے کا کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیلوں میں مہلک وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر تقریباً چار ماہ سے قیدیوں کی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات بند ہے، جبکہ کسی بھی نئے قیدی کو کورونا ٹیسٹ کے بغیر جیلوں میں نہیں لیا جارہا۔

آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق کورونا اسپیشل جیل وارڈ میں مہلک وائرس میں مبتلا قیدیوں کو پولیس اور محکمہ صحت کے عملے کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version