ارطغرل کی گوکجی نے بھی پاکستانیوں کو ہاں کر دی ، ویڈیو وائرل

دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں ’ارطغرل‘ کے خانہ بدوش قبیلے کے سردار کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ بورجو کراتل (روشنی) نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اداکارہ بورجو کراتل (روشنی) نے ڈرامے میں اپنے کردار کو پسند کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی جلد سے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش مند ہیں، تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ وہ کب تک پاکستان آ سکیں گی۔
اداکارہ نے اردو زبان میں پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔
ارطغرل غازی کے پروڈیوسر نے بھی پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، علاوہ ازیں ڈرامے کی مقبولیت کے بعد ڈرامے کی تقریباً تمام بڑی کاسٹ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی ۔
ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار سمیت ان کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ’دیرلیش ارطغرل‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جوکہ اب ہر پاکستانی کا پسندیدہ ڈرامہ بھی بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News