Advertisement

سندھ ، 10 سال کے 1700 سے زائد بچے کورونا کا شکار

سندھ

سندھ بھر میں 10 سال کے 17  سو سے زائد بچوں میں عالمی وبا  کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ بھر میں 10 سال کی عمر کے 17 سو 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر کورونا وائرصورتحال سے متعلق اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں کوروناوائرس کے شکار دس سال کی عمر کے 4 معصوم بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

 ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ غیر ذمہ داری اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا نقصان بچوں کو وائرس کی صورت میں ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیےاب بھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا، خدارا گھروں پر رہیں اور اپنے بزرگوں اور بچوں کا تحفظ کریں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ بحالت مجبوری گھروں سے نکلیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں، اب صرف احتیاط سے ہی کورونا وباء سے بچا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1؎لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے جبکہ  2  ہزار 356 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version