Advertisement

کراچی لاک ڈاؤن پر انتہائی سطح پر عملدرآمد کرنے کا حکم

کراچی میں شام 7 بجے سے لاک ڈاون پر انتہائی سطح پر عملدرآمد کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی پولیس کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورونا کے پیش نظر  صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے حکومتی ایس او پیز پرعملدرآمد 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر میں شام 7 بجے سے شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت اور کمرشل سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی صدارت میں کے پی او میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس کے افسران اور جوان محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جاں فشانی سے مصروف ہیں۔

Advertisement

غلام نبی میمن نے کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال کے تحت حکومتی احکامات پر  عملدرآمد کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ آج شام سات بجے سے لاک ڈاؤن پر مکمل اور سختی سے عمل درآمد کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version