Advertisement

کوہاٹ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر جاں بحق

کوہاٹ کےعلاقے ہنگوروڈ پر قاتلانہ حملے میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے افسر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کانسٹیبل وزیر خان ضلع کرم میں ڈیوٹی کررہےتھے اور اپنے آبائی گاؤں نوے کلے سے کوہاٹ شہر کی جانب جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی افسر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

لاش کو پوسٹ مارٹم منتقل کرکے مقامی سی ٹی ڈی اسٹیشن میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

ان کی نمازجنازہ کوہاٹ میں فرید حسین بنگش پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ہے ۔

Advertisement

  نمازِجنازہ میں ڈی آئی جی کوہاٹ ڈویژن طیب حفیظ چیمہ، ضلعی پولیس افسر منصور امان، ڈپٹی کمشنر عبدالرحمٰنم سی ٹی ڈی حکام اور دیگرعمائدین و پولیس اہلکاروں نے شرکت کی ۔

ڈی آئی جی اور دیگر حکام نے شہید افسر کو سلامی پیش کی اور اس کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں رینجرزپرعلیحدہ علیحدہ واقعات میں قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version