علی ظفر نے نامور اداکارہ کو اپنا پہلا کرش قرار دے دیا

گلوکار و اداکار علی ظفر نے روبینہ اشرف کو اپنا پہلا کرش قرار دے دیا، انہوں نے روبینہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
Prayers for her and all those infected. I hear she is getting better with the grace of God. She was my first childhood crush when she used to play a role of a princess in a play on PTV. I used to call her “Shehzadi”. Always so warm and pleasant. #RubinaAshraf https://www.bolnews.com/urdu/latest/2020/06/327834/amp/
Advertisement— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 8, 2020
تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے روبینہ اشرف کی طبیعت کے بارے میں دعا کی اپیل کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ان کا پہلا کرش ہیں اور بچپن میں انہیں شہزادی کہہ کر پکارتے تھے۔
روبینہ اشرف کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں جس پر شوبز شخصیات نے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ روبینہ اشرف کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی تھیں، اس دوران ان کی حالت بگڑنے سے متعلق افواہیں بھی پھیلائی جاتی رہیں تاہم ان کی بیٹی کا کہنا تھا کہ روبینہ اشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے اور طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

