Advertisement

رحیم یار خان ، کار میں آتشزدگی ، 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خآن

رحیم یار خان میں موٹروے پر تیز رفتار کار میں آتشزدگی  سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں موٹروے 5 پر تیز رفتار کار الٹنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ملتان سکھر موٹر وے 5 پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں بدنصیب خاندان کی کار تیز رفتاری کے دوران بے قابو ہو کر الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔

افسوسناک حادثے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 خواتین اور 1 بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو شیخ زید اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا خاندان بہاول پور سے رحیم یار خان آ رہا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version