Advertisement

حیدرآباد کے 90 سے زائد علاقوں میں کل سے لاک ڈاؤن ہوگا

حیدرآباد

لاہور، اسلام آباد اور کراچی  کے مختلف علاقوں کے بعد  کل (جمعے) سے حیدرآباد کے 90  سے زائد علاقوں میں لاک  ڈاؤن  کیا جائے گا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد کے 90 سے زائد علاقوں میں جمعے سے 2 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک  ڈاؤن کے  دوران ان علاقوں میں ریسٹورنٹس، شاپنگ مال، مارکیٹس اور دفاتر بند رہیں گے تاہم میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب  کراچی کے تمام 6 اضلاع کے منتخب علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔کمشنر کراچی کے اعلامیے کے مطابق لاک ڈاؤن پر آج شام 7 بجے سے عمل درآمد ہو گا، جو 2 جولائی تک جاری رہے گا، ان علاقوں میں آنے اور جانے والوں کو ماسک لگانا لازمی ہوگا اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثر 20 یونین کونسلوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس پر حکومت بلوچستان نے بھی آئندہ 2 روز میں ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 118 ہو چکی ہے، جبکہ 3 ہزار 93  افراد جان  کی بازی ہار چکےہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version