ایل او سی کے قریب بسنے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کرینگے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےکہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے تمام خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول کے مکینوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکج دینے پر مشکور ہوں۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار کسی علاقے کے سارے خاندانوں کے لیے غیر مشروط پیکج کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر 219 دیہاتوں میں بسنے والے تمام ایک لاکھ 38 ہزار 285 خاندانوں کو احساس کیش پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بغیر کسی تخصیص کے تمام پیکج کی منظوری دیتے ہوئے 3 ارب روپےمختص کر رکھے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والی خواتین جن کے پاس شناختی کارڈ ہے ان کو احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں فوراً شروع کر دی جائیں گی جب کہ کارڈ نہ رکھنے والی خواتین کے لیے لائن آف کنٹرول کے اردگرد علاقوں میں 17 احساس سینٹرز بنائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

