Advertisement

عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونےپر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نےکہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث کیا گیا۔

وزیر توانائی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی 3 روپے کمی ہوئی۔

انہوں  نے کہا کہ مذکورہ وجوہات پر پیٹرول کی قیمت میں 31 روپے 58 پیسے اور ڈیزل قیمت میں 24 روپے 31 پیسے اضافہ بنتا تھا لیکن حکومت نے پیٹرول قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا۔

وفاقی وزیرعمر ایوب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی برصغیر میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

Advertisement

عمر ایوب نے اپنی ٹوئٹ میں ایشیا کے مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پاکستان میں قیمتوں سے موازانہ بھی پیش کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کی گئی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version