Advertisement

مالیاتی بل 2020 میں 30 ترامیم متعارف

ترامیم

حکومت نے مالیاتی بل 2020 میں 30 ترامیم متعارف کروائی ہیں ۔

تمام تجاویز میں سے 16 انکم ٹیکس، 10 سیلز ٹیکس اور 4 فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹیز سے متعلق ہیں جو یکم جولائی سے مؤثر ہوں گی۔

تاہم سیمنٹ اور سگریٹ پر عائد نظر ثانی شدہ ایکسائیز ڈیوٹی صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد نافذ العمل ہوں گی۔

ایک ایکٹ کے ذریعےحکومت نے 3 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ کی فہرست میں شامل کرلیا اور حکومت کے تناظر میں کوئی بھی ان اداروں سے ان کی آمدن کی بابت سوالات نہیں کرے گا۔

مذکورہ ایکٹ کے ذریعے حکومت نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) اور سوسائٹی برائے ویلفیئر آف ایس آئی یو ٹی اینڈ نیشنل اینڈوومنٹ اسکالرشپ فار ٹیلینٹ کو یہ استثنیٰ دیا۔

Advertisement

شوکت خانم واحد نجی ادارہ ہے جسے یہ استثنیٰ حاصل ہوا کیوںکہ ایس آئی یو ٹی سندھ حکومت کے زیر نگرانی چل رہا ہے۔

ایکٹ کے تحت ہوٹل کے کاروبار سے منسلک ایک مقامی کمپنی کو صنعتی اقدام کی تعریف میں شامل کرلیا گیا اس طرح ہوٹل کے کاروبار میں ہونے والے نقصانات کو یکم جولائی کے بعد 8 سال تک پورا کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے اعادے کے لیے پہلے کمشنر سے منظوری لینے کی ترمیم بھی واپس لے لی تاہم کمشنر غلط کام کی صورت میں نظرِ ثانی کو کالعم قرار دے سکتا ہے۔

حکومت نے کیفینیڈ انرجی ڈرنکس کی ریٹیل قیمت پر 25 فیصد فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی واپس لے لی۔

اس ایکٹ کے تحت تمباکو سے بنی امپورٹڈ سیگریٹس یا تمباکو کے متبادل کی ریٹیل قیمت پر 65 فیصد ڈیوٹی ہوگی۔

تمباکو کے سگار، چیروٹ اور سگاریلوز اور تمباکو کے متبادل کے لیے ریٹیل قیمت پر 65 فیصد ڈیوٹی یا 10 ہزار روپے فی کلو ہوگی۔

Advertisement

اس کے علاوہ سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی کو مزید کم کرکے ایک روپے 75 پیسے سے ایک روپے 50 پیسے کردی گئی۔

مالیاتی بل 2020 کے مطابق حکومت نے مقامی سطح پر تیار کردہ ڈبل کیبن کی قیمت کے حساب سے 7.5 فیصد شرح جبکہ درآمد شدہ پر 25 فیصد ایف ای ڈی کی لیوی عائد کردی  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version