Advertisement

پارک لین ریفرنس،سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم مؤخر

آصف زرداری

احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم مؤخر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر پر فرد جرم مؤخر کر دی جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

عدالت نے آصف علی زرداری پر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کو آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کے لیے ویڈیو لنک کا انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

نیب ذرائع نے بتایاکہ اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں چیئرمین نیب کی جانب سے پارک لین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے
افغانستان میں پاکستانی فورسز کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیجز سامنے آگئیں
لاہور ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی آئی جی آپریشن کا جائزہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version