Advertisement

وسیم اکرم کو قرنطینہ میں سالگرہ کی مبارکباد

wasim1

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے54ویں سالگرہ کے موقع پر محبت بھرے پیغام سے مبارکباد دی۔

شنیرانے ٹویٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹرکو لکھا کہ ’میں نے غیر متوقع مستقبل کے لیے اپنا شیڈول بنالیا ہے کہ میں نہ تو اپنے دوستوں سے ملوں گی، نہ بیوٹی سیلون جاؤں گی اور نہ ہی بلا ضرورت گھر سے باہر نکلوں گی‘۔

شنیرا نے لکھا کہ ’اپنے شوہر کی سالگرہ کی خوشی کے موقع پر میں اپنی تمام معاشرتی سرگرمیاں چھوڑ کر اپنے شوہر کے ساتھ ایک معیاری وقت گُزاروں گی‘۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی لیجنڈری کرکٹر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے شاندار ریکارڈز سے متعلق ٹویٹ کی۔

آئی سی سی نے ریکارڈز شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لیجنڈری پاکستانی آل راونڈر کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

https://twitter.com/ICC/status/1268041247198855174?s=20

وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے کُل 356 ون ڈے کھیلےجس میں انہوں نے 502 شکار کئے۔

Advertisement

وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔ ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے۔

اس کے علاوہ 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔

لیجنڈری کرکٹر ورلڈکپ 2003 میں 19برس کی ناقابل شکست کارکردگی کےبعد دنیائے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version