جمائما کا پاکستانی نژاد برطانوی ڈرائیور کو شاباشی کا پیغام

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نےپاکستانی نژاد برطانوی ڈرائیور کو شاباشی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جمائما نے نسل پرستی کا سامنا کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی ٹیکسی ڈرائیور کو شاباش کہتے ہوئےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اس پر کمنٹ کیا ہے جس میں انہوں نے ٹیکسی ڈرائیو کے پرسکون انداز کو بھرپور سراہا ہے۔
Shabash & respect to this Pakistani-British cab driver keeping his cool in the face of unspeakable racist abuse from a grotesque thug. https://www.bolnews.com/urdu/latest/2020/06/463261/amp/
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 4, 2020
ویڈیو میں ایک بدسلوک برطانوی مسافر پاکستانی نژاد برطانوی ٹیکسی ڈرائیور پر تنقید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’آپ کے خیال میں آپ کون ہیں؟ کیا آپ کوایسا لگتا ہے کہ آپ خاص ہیں؟ آپ پاکستان سے ہیں اور تعجب کی بات یہ ہے کہ بھارت آپ پر بمباری کررہا ہے‘۔
برطانوی مسافر کے توہین آمیز رویے اور جملوں پر بھی پاکستانی نژاد برطانوی ڈرائیور نے اپنا کام جاری رکھا اور اسے جواب دیا کہ ’میں اِس کے بارے میں نہیں سوچتا کہ میں کون ہوں‘۔
ڈرائیور کی طرف سے پرسکون اور سنجیدہ جواب سننے کے بعد برطانوی مسافر نے پاکستانی ڈرائیور سے مزید بدسلوکی کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ’آپ اِس وقت انگلینڈ میں ملازمت کر رہے ہیں اور آپ کو اِس ملک کا احترام کرنا چاہیے‘۔
ڈرائیور نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’میں یہ ویڈیو فیس بُک پر اپ لوڈ کروں گا تاکہ دُنیا آپ کی بدسلوکی کے بارے میں جان سکے۔‘
یہ کہنے کے بعد ڈرائیور نے مسافر سے ٹیکسی سے اُترنے کا کہا جس پر برطانوی مسافر نے ’مسلمان ملک‘ سے تعلق رکھنے پر پاکستانی ڈرائیور کو مزید بُرا بھلا کہا ۔
جمائما نےویڈیو میں ڈرائیور کے مثبت رویے کی خوب تعریف کی اور لکھا کہ ’میں اس ڈرائیور کو شاباشی دینا چاہتی ہوں کہ اُس نے نسل پرستی کی آڑ میں اس بدسلوکی کو نہ صرف برداشت کیا بلکہ پورے معاملے میں پُرسکون رہا‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News