تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھولنے پر غور

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بند کیے گئے تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش اور دوبارہ کھولنے سے متعلق امور پر بات کرنے کیلئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں شفقت محمود نے اشارہ دیا کہ اسکولوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے پر غور کیا جارہا ہے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ اس حوالے سے وزارت صحت سے بھی مدد لے رہے ہیں اور اسکولوں کو کھولنے کا جائزہ لیتے ہوئےا ین سی او سی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کو مد نظر رکھ رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کی مرتب کردہ حکمت عملی پر یونیسیف سے بھی مشاورت کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کے معاملے پر غیر یقینی کی کیفیت ختم ہو۔
وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے ایک سروے میں 70 فیصد والدین نے ایس او پیز کے تحت اسکولوں کے کھولے جانے پر اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے تمام تیاری کرکے والدین کو اعتماد میں لیں گے باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

