Advertisement

لاہور کے سروسز اسپتال میں ادویات کی بڑی چوری ناکام بنادی گئی

لاہور کے سروسز اسپتال میں ادویات کی بڑی چوری ناکام بنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز اسپتال ڈاکٹر افتخار نے دواوں کی چوری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دواوں کو اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم وہ ناکام بنا دی گئی۔

اس حوالے سے ایم ایس سروسز اسپتال نے بتایا کہ جو دوائیں چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ان میں امراض قلب، بلڈ پریشر، شوگر، کینسر اور مختلف امراض کی دوائیاں شامل ہیں۔

ایم ایس کا مزید کہناتھا کہ صبح 6 بجے اسپتال کا اسٹور کھلا دیکھنے پر گارڈ نے پوچھ گچھ کی جس کے بعد پولیس کو بلا لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرملزمان بھی گرفتار کرلیے ہیں جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version