جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسر کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

جامعہ پنجاب شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسر ،ممتاز ماہرِ تعلیم اور شعبہ صحافت کا ایک بڑا نام ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم چند دن پہلےکورونا وائرس میں مبتلا ہوئےتھے اور لاہور کےایک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی عمر68برس تھی۔ انہوں نے آئیوا یونیورسٹی امریکا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، “میڈیا اور خارجہ پالیسی کا باہمی تعلق” ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع تھا۔
ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کو علمی خدمات پر صدارتی ایوارڈ “اعزاز فضیلت “سے بھی نوازا گیاتھا ۔
مرحوم کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسمیت صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

