ریچھ کو موت کی سزا

آپ نے انسانی قاتلوں کوسزائےموت کی سزاملتے توسنا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی کسی جانوروں کو موت کی سزا ہوتے سنا ہے ؟
اٹلی میں باپ اور بیٹے پر حملہ کرکے ذخمی کرنے پر ریچھ کو موت کی سزا سنائی گئی ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ٹرینٹینو میں ماؤنٹ پیلر کے راستے پر 28 سالہ لڑکے اور اس کے باپ پر اچانک ریچھ نے حملہ کردیا جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے ریچھ پر مقدمہ قائم کیا گیا اور ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں ریچھ کو موت کی سزا سنا دی گئی۔
اسی ضمن میں جانوروں کی عالمی تنظیموں نے حکام سے یہ سزا واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News