Advertisement

امریکا میں فسادات بے قابو ہوگئے

امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد فسادات بے قابو ہوگئے، وائٹ ہاوس کے باہر مظاہرین اور پولیس میں جھڑ پوں کا سلسلہ جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےکارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔

امریکی اخبارکے دعوے کے مطابق جمعہ کو وائٹ ہاؤس پر مظاہرے کے دوران صدر ٹرمپ کو خفیہ سروس ایجنٹس نے زیر زمین بنکر میں پہنچا دیا تھا۔

امریکی صدر کی جانب سے 15 ریاستوں میں 5 ہزار نیشنل گارڈ تعینات کردیے گئے ہیں۔

میناپولس شہر میں امریکی صدر نے نیشنل گارڈز کی تعیناتی پرمبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ نیشنل گارڈز نے بڑا اچھا کام کیا ہے۔

Advertisement

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈز کو دیگر ریاستوں میں بھی بھیجنا چاہیے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں وائٹ ہاوس کے باہر مظاہرین پر کتے چھوڑنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

امریکی صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ نہیں کہیں گے کہ مظاہرین کو گولی ماردیں بلکہ یہ تجویز دیں گے کہ پرتشد د مظاہرے کرنے والوں پر خونخوار کتے چھوڑ دیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version