Advertisement

پنجاب میں اسکولوں کی اپ گریڈیشن کردی گئی

بزدار حکومت کا قابل تحسین علم دوست اقدام،سرکاری خزانے سے ایک روپیہ خرچ کیے بغیراسکولوں کی اپ گریڈیشن کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرتعلیم مراد راس،سیکرٹری تعلیم سائرہ اسلم اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بغیر اضافی اخراجات 1227اسکولوں کی اپ گریڈیشن کر دی گئی جس کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

اسکولوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ طالبات کے 606اورطلبہ کے 621سکول اپ گریڈ کیے جائیں گے،ایلیمنٹری اسکولوں کے اضافی3315اساتذہ اپ گریڈڈ اسکولوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہناتھا کہ ایلیمنٹری اسکولوں کے اضافی 3933 کلاس رومزمیں سکینڈری کلاس روم بنائے جائیں گے،اسکولوں میں موجود اضافی ٹیچنگ اسٹاف ٹرانسفر کرنے کی بجائے اسی سکول میں خدمات سرانجام دیں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق اسکولوں میں اضافی کلاس رومز کو سکینڈری ایجوکیشن کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کارلانے سے 16ارب روپے بچائے گئے ہیں،ایلیمنٹری اسکولوں کو سکینڈری لیول اپ گریڈکرنے سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ اورطالبات مستفید ہوں گے۔

عثمان بزدار کے مطابق 6 ٹیچرز اور9 کلاس روم والے ایلیمنٹری اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا،جبکہ دوسرے مرحلے میں سکینڈری اسکولوں کو ہائر سکینڈری لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہناہے کہ اسکول کھولنے کیلئے ایس او پیزتیار کیے جارہے ہیں،طلبہ کو ماسک دیئے جائیں گے۔

وزیرتعلیم کا کہناہے کہ اسکولوں میں سینی ٹائزراورہاتھ دھونے کیلئے انتظامات کیے جائیں گے، پیف کے اسکولوں کو مئی تک 50فیصد ادائیگی مکمل کرچکے ہیں۔

مراد راس کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں 2ہزار کمروں کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں ہزارکمرے بن چکے ہیں،وہاڑی کے ضلع میں دانش اسکول کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version