مئی 2020 گرم ترین مہینہ قرار

ماہرین موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ سائیبریا میں مئی میں گرمی زوروں پر رہی اور وہاں کے درجہ حرارت میں 10ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا جبکہ رواں سال مئی میں اس مہینے پڑنے والی گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
یورپین یونین کلائمٹ مانیٹرنگ نیٹ ورک نے جمعے کو ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مئی کے مہینے میں پڑنے والی گرمی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے 1981 سے 2010 کے مقابلے میں گزشتہ مئی کا مہینہ 0.63 سینٹی گریڈ زیادہ گرم تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں کے دوران مئی 2020 تک زمین کا اوسط درحہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق سائبیریا کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو 1981 سے 2010 تک ریکارڈ کیے جانے والے اوسط درجہ حرارت سے زیادہ ہے۔
نیٹ ورک سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرہ ارض کے سرد ترین مقامات میں شامل سائبیریا کے کئی علاقوں کے درجہ حرارت میں پچھلے کئی ماہ سے غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ادارے سے منسلک سائنس دان فریجا ویمبرگ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ جنوری سے نوٹ کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں برف پگھلنے کے علاوہ 500 میل شمال میں تیل کے ذخیرے سے بہنے والا 21 ہزار ٹن ڈیزل بھی نارلسک شہر کے دریا کو آلودہ کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News