عیدالضحیٰ پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہناہے کہ عیدالضحیٰ کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہناہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر عیدالاضحیٰ کے حوالے سےجلد حکمت عملی بنائیں گے جس کیلئےاین سی او سی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ علمائے کرام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاو کے لیے کم از کم 30 ایس او پیز بنائے گئے ہیں کیونکہ لوگوں کے رویوں میں تبدیلی آنے میں وقت لگتا ہے۔ ایس او پیز پرعمل نہ کرنے کی وجوہات جاننے کے لیے پاکستانی معاشرہ سمجھنا ضروری ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہناتھا کہ لوگ قوانین پر عمل نہیں کرتے، ایس او پیز پر بھی عمل درآمد مثالی نہیں ہے تاہم لوگ رویے میں تبدیلی لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے لیے کوئی مخصوص دوا نہیں آئی،مختلف دواؤں پر کلینکل ٹرائل کیے جارہے ہیں جبکہ کلورو کوئین پر شکوک و شبہات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیکسا میتھا زون سے متعلق برطانیہ میں تحقیقات ہوئیں اور اس سے اموات کی شرح میں کمی ہوئی۔ ڈیکسا میتھا زون پاکستان میں بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور اس کے تدارک کے لیے ہاٹ لائن بنائی گئی ہے، حکومت نے ایسا نظام بنایا ہے جس کے تحت دواوَں کی کمی نہیں ہوگی۔
معاون خصوصی نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دن کورونا کے حوالے سے مشکل ہوں گے جبکہ جون میں کورونا کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو گا، تاہم جولائی کے وسط یا آخر میں ممکنہ طور پرکیسز میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News