نوبل انعام یافتہ ملالہ کی گریجویشن مکمل ، یوٹیوب کی مبارکباد

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن کی تعلیم باقاعدہ طور پر مکمل کرلی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے لاک ڈاؤن کے دوران آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنا گریجویشن مکمل کرلیا ہے جس پر یوٹیوب کی جانب سے ملالہ کو تعلیم مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیاگیا ہے ۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یوٹیوب کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ملالہ یوسف زئی کی 12سیکنڈز پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی ہے۔
Congratulations on your graduation, @Malala! We're honored to share your words and celebrate you as a member of the unstoppable Class of 2020. #DearClassof2020https://www.bolnews.com/urdu/latest/2020/06/719330/amp/ pic.twitter.com/jB8NQ915nD
Advertisement— YouTube (@YouTube) June 7, 2020
ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یوٹیوب کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو گریجویشن مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آپ نے کلاس 2020 کی ممبر ہونے کی حیثیت سے ہمارے ساتھ اپنے احساسات بانٹے ہیں۔‘
واضح رہے کہ 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبیل ایوارڈ حاصل کیا تھا اس کے علاوہ ملالہ کو عالمی سطح پر 40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News