پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی ہدایت وزیراعظم نے دی

معاون خصوصی وزیراعظم شہبازگل نےکہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرحکومت کی جانب سےلاک ڈاؤن کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56 روپے 89 پیسے تک فی لیٹر کمی کی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہناتھا کہ پچھلے 2 ماہ میں پیٹرول 37 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 42 روپے، مٹی کا تیل 57 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 39 روپے فی لیٹر سستا کیا جا چکا ہے، یہ ہوتی ہے عوام کی خدمت۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے پٹرول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کےتیل کو مزید سستا کردیا ہے۔ جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ایندھن کم ترین قیمتوں پر دستیاب ہے۔
بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات ہم سے دوگنی قیمت پرہیں جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال وغیرہ میں اس کے نرخ ہم سے 50سے 75فیصد تک زیادہ ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

