Advertisement

چین میں کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز سامنے آگئے

چین میں کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز سامنے آگئے، جن میں سے 7 مریضوں کا تعلق بیجنگ سے ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارۂ صحت نے چین میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اپنی ٹیم اگلے ہفتے چین بھجوانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس وقت چین میں 428 کورونا وائرس کے مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز یا گھروں میں آئسولیٹ ہیں جن میں سے 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 78 ہزار 469 کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 531 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 ہے۔

واضح رہے کہ چین جہاں دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وباء پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version