Advertisement

ارطغرل کا پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار

تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجن التان نے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک اداکار نے پاکستان کا ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گا کر نہ صرف اپنی محبت کا اظہار کیا ہے بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں ترک اداکار کی ایک ویڈیووائرل ہوئی ہے جس میں وہ پاکستان کا ملی نغمہ ’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘ گنگناتے نظر آرہے ہیں۔

https://twitter.com/tturk_01/status/1268897246021550081?s=20

انجن التان نے گانا گنگنانے کے ساتھ ہی دل پر ہاتھ رکھ کر نہایت ہی احترام سے اپنے پاکستانی مداحوں کو اُردو زبان میں کہا کہ ’میرا آپ کو سلام پاکستان۔‘

Advertisement

پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر زیر گردش یہ ویڈیوٹوئٹر پر کرتے ہوئےلکھا کہ ’کبھی سوچا بھی نہیں کہ ایک دن ’ارطغرل‘ پاکستان کا ملی نغمہ گنگنائے گا۔

اِس سے قبل ’ارطغرل غازی ‘ میں بہادر جنگجوعبد الرحمان کا کردار ادا کرنے والے جلال نے بھی عیدالفطر کے موقع پر پاکستانیوں کو’ دل دل پاکستان‘ گنگنا کر عید کی مبارکباد دی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے اداکار کی کوشش کو خوب سراہا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version