Advertisement

ڈیکسا میتھازون کورونا وائرس کے خلاف پہلا علاج ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کے علاج کیلئے  ڈیکسا میتھازون سے نتائج مثبت آئے ہیں اور اس دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے اموات میں کمی واقع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ڈیکسا میتھازون  دوا کورونا وائرس کے خلاف پہلا علاج ہے اور اس سلسلے میں پاکستان میں ماہرین کی کمیٹی ڈیکسا میتھازون کے استعمال پر غور کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے مہلک وائرس  کے علاج میں ڈیکسا میتھا زون کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کورونا مریضوں کیلئے خوش آئند کہا ہے۔

واضح رہےکہ  ملک میں جان لیوا وائرس کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے،  کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ملک بھر میں ایک لاکھ 54 ہزار 760 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 975 ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version