Advertisement

پاکستان میں سورج کو گرہن لگنے کا عمل شروع ہوچکا

سورج گرہن

پاکستان میں آج صبح 9 بج کر 26 منٹ پر سورج کو گرہن لگنے کاعمل شروع ہوچکا ہے جو دوپہر 1  بجے تک جاری رہے گا۔

‘رنگ آف فائر’ کا یہ منظر دنیا کے مختلف ممالک سمیت پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گاجبکہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں تو مکمل سورج گرہن ہو گا۔

کراچی میں سورج گرہن کا آغاز 9 بج کر 26 منٹ پر ہوگا اور11بج کر 40 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ لاہورمیں 11 بج کر 26 منٹ پرسورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

پاکستان کے کچھ علاقوں میں جزوی اور کہیں مکمل طور پر روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا جبکہ  گوادر، سکھر اور لاڑکانہ میں سورج گرہن کے دوران ‘رنگ فائر’ کا منظر دیکھا جاسکے گا۔

ماہر امراض چشم کا کہنا ہے کہ گرہن کے وقت سورج کی جانب دیکھنے سے بینائی ختم ہوسکتی ہے اس لیے لوگ گھروں میں رہیں اور بچوں کو بھی باہر مت نکلنے دیں۔

Advertisement

دوسری جانب ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن محض اجرام فلکی کی گردش کا حصہ ہے، گرہن کے حوالے سے لوگوں میں پھیلی باتیں محض توہمات ہیں۔

ماہرین کی جانب سے سورج گرہن کے دوران براہ راست سورج کا مشاہدہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔

سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے، حالیہ سورج گرہن کے دوران سورج چاند کی پشت سے روشنی کے گول دائرے یا چھلے کی مانند نظر آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version