کل سے پارکس بھی کھل جائیں گے

لاہور میں کل سے پارکس بھی کھل جائیں گے
تفصیلات کے مطابق لاہور کے پارکس صبح چھ بجے سے رات نو بجے تک عوام کےلیے کھولے جا رہے ہیں۔ شہریوں کے لیے ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی ہو گا، اس کے بغیر پارکس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے کل سے لاہور کے پارکس کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان سیال کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پارکس کھولے جائیں گے ،بچوں کے جھولے اور کھیلنے کے مقامات بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ پارکس 75 دن بعد عوام کے لیے کھولے جا رہے ہیں، شہری سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

