Advertisement

آئمہ بیگ کا نیا گانا Te Quiero ریلیز

گانا

 پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا ’Te Quiero‘ریلیز ہوگیا ہے۔

 انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے اپنے نئے گانے ’Te Quiero‘ کی ویڈیو شیئر کی جسے اُن کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

آئمہ بیگ کے اِس گانے کا عنوان ہسپانوی زبان میں ہے جس کا اُردو زبان میں مطلب ہے ’’کسی سے اپنی محبت کا اظہار کرنا‘‘۔

’Te Quiero‘ میں آئمہ بیگ کے ساتھ مشہور نوجوان گلوکار ہادی اُپل بھی ہیں، دونوں گلوکاروں نے اِس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگانےکے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی ہے۔

Advertisement

آئمہ بیگ اور ہادی اُپل کے اس نئے گانے کو کمپوز کرنے والے شیراز اُپل ہیں جبکہ اِس گانے کو شکیل سہیل نے ترتیب دیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نےکہا کہ ’آخر کار ’Te Quiero‘ ریلیز ہوگیا اور مجھے یقین ہے کہ آپ سب ہمارا یہ نیا گانا سُن کر بےحد خوش ہوں گے۔‘

گلوکار ہ کاکہنا  تھا کہ  ’ہادی اُپل کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں اور اپنی ٹیم کی بھی شُکر گُزار ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اُمید کرتی ہوں کہ آپ سب کو ہمارا یہ نیا گانا پسند آئے گا۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version