عالمی نمبر 1 ٹینس اسٹار جوکووچ کورونا وائرس کا شکار

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ بھی کورونا وائرس سےمتاثر ہوگئے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے کہا کہ ‘بلغراد پہنچنے کے بعد ٹیسٹ کیا گیا تھا، میرا اور اہلیہ جیلینا کا ٹیسٹ مثبت آیا’۔
— Novak Djokovic (@DjokerNole) June 23, 2020
انہوں نے کہا کہ ‘متاثر ہونے والے ہر کھلاڑی کے لیے مشکل وقت ہے، مجھے امید ہے کہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوگا’۔
عالمی نمبر ایک نے خطے کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدہ ٹورنامنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک مہینہ میں جو کچھ کیا وہ نیک ارادے اور دل سے کیا۔
دوسری جانب جوکووچ کی ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ ‘نوواک جوکووچ کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آگیا ہے لیکن انہیں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں’۔
خیال رہے کہ بلقان میں نمائشی ٹورنامنٹ ایڈریا ٹور میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس پھیلنے کی شکایات موصول ہوئی تھی اور اب تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹینس کے علاوہ فٹ بال اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے اسٹار کھلاڑی بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں سے قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News