Advertisement

حدیقہ کیانی کا ترک عوام سے اپنی محبت کا اظہار

پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی ترک عوام سے اپنی محبت کا منفرد انداز میں اظہار  کیا ہے، گلوکارہ کی جانب سے تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا گانا گاکر تُرکی کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت آواز میں’ارطغرل غازی‘ کا ٹائٹل سانگ گاکر پاکستانی مداحوں کے بھی دل جیت لیے۔ حدیقہ کی آواز میں ارطغرل غازی کے ٹائٹل سانگ کو اب تک ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا ہے۔

گلوکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن بھی لکھاہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے لیے ان کی محبت کسی دوسرے ملک کی محبت سے بالکل برعکس ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’ کیونکہ میرے آباؤ اجداد کا تعلق ترکی کے شہر ازمیر سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں بچپن سے ہی  ترکی سے وابستہ رہی ہوں اور میں نے بچپن میں ہمیشہ ترکی میں منعقدہ بچوں کے بین الاقوامی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے‘۔‘

گلوکارہ کا کہناتھا کہ ’2005 میں جب میں واپس ترکی گئی تھی تو میں نے ’اتاترک کلچرل سینٹر اینڈ اوپیرا ہاؤس‘ میں ایک بار پھر سے پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران سب سے خاص بات یہ تھی کہ میں نے ترکی کا مشہور گانا ’سین اگلاما‘ بھی گایا تھا اور ترک لوگوں سے پاکستانی عوام کی محبت کا اظہار کیا تھا۔

حدیقہ کا مزید کہناتھا کہ ’اب 2020 میں پاکستان میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی کامیابی کے بعد میں نے ایک بار پھر ترکی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا ارادہ کیا اور میں نے اس ضمن میں ترک زبان میں ’ارطغرل غازی‘ کا ٹائٹل سانگ گایا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ’میں نے اپنی گلوکار ی کے ذریعے ترکی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے تاکہ اسی طرح پاکستان اور ترکی کے مابین ثقافت، فن اور محبت کے ذریعے دوستی پروان چڑھتی رہے۔‘

ترکوں کو اپنا پیغام دیتے ہوئے پاکستانی گلوکارہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ انہیں ان کی آواز میں یہ گانا پسند آئے گا۔

2 منٹ 58 سیکنڈز پر مشتمل حدیقہ کیانی کے اس گانے کو صرف چند ہی گھنٹوں میں 17ہزار سے زائد افراد سُن چکے ہیں اور ترکی سمیت پاکستانی عوام اس گانے کو خوب پسند کر رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے اور دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شہرہ آفاق ترک سیریز بےحد مقبول ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version