آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کوکھولنا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کوکھولنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کی نوکریاں چلی گئی ہیں،لوگوں نے ایس او پیز پرعمل نہ کیا توکورونا تیزی سے پھیلے گا۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سےکورونا پھیلا تو پھر لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کسی نہ کسی صورت ہماری زندگی کا حصہ رہے گا اور اس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پندرہ روزہ سخت کرفیو لگانا ہوگا۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی حکومت کے نام خط میں ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

