Advertisement

کورونا ٹیسٹ کیلئے سامان کی کمی نہیں

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہےکہ صوبے کورونا وائرس کا جتنا ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں کریں، سامان کی کمی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ چین سے امدادی سامان لےکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچا ہے۔

انہوں نےکہا کہ حکومت اور عوام کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں، چین کے پاکستان کے ساتھ تعاون اور اقدامات کو سراہتے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نےکہا کہ چین سے آنے والے اس طیارے میں ڈیڑھ لاکھ این 95 ماسک اور 15 لاکھ طبی ماسک بھیجے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبوں کو 250 وینٹی لیٹر دے چکے ہیں، ہمارے پاس اس وقت مزید 600 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔

Advertisement

چیئرمین این ڈی ایم اےنے بتایا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں پشاور اور کراچی جا کر صورتِ حال کا جائزہ لیں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version