Advertisement

علامہ اقبال ایکسپریس کی متعدد بوگیوں میں آگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ لگنے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی جس پرمحکمہ نے 6 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ریلویز لاہور عامر نثار کا کہناہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہو گئی ہےجس کے بعد6 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معطل ہونے والے ملازمین میں گارڈ انچارج شیخ ارشاد، ڈرائیور عبدالمجید، اسسٹنٹ ڈرائیور محمد شہباز، ایس ٹی ای طارق محمود، ای ایف او پاور وین واشنگ لائن محمد وسیم اور اسٹیشن ماسٹر سودھرا کوبرا رانا ذیشان شامل ہیں۔

ڈی ایس ریلویز کے مطابق واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، علامہ اقبال ایکسپریس کی تین خالی بوگیوں میں گزشتہ روز وزیر آباد کے قریب آگ لگ گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version