مون سون با رشیں کب سے ہو نگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے درمیان مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی،پاکستان میں اس سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوران سندھ اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔ مون سون میں پاکستان کے مشرقی دریاؤں میں سیلاب کا امکان اور بارشوں سے پہاڑی نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے چاول کی فصل پر اچھے اور کپاس پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
واضح رہے کہ مون سون میں ٹڈی دل کو افزائش کا سازگار ماحول ملے گا جبکہ آب پاشی اور پاور سیکٹر کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement