Advertisement

غیرملکی شہریت رکھنے والےوزیروں،مشیروں کے استعفے کا مطالبہ

maryam

 مریم اورنگزیب نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران صاحب غیر ملکی شہریت رکھنے والے اپنے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے کہا تھا کہ دوہری شہریت ہو اوریہاں وزیر بھی ہوں یہ نہیں ہوسکتا، آپ نے کہا تھا یہ نہیں ہوسکتا کہ دوہری شہریت بھی ہو اور وہ ملک کے مستقبل کے فیصلے بھی کریں۔

 مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب آپ نے کہا تھا کہ جس کے پاس دوسرے ملک کا پاسپورٹ ہو اسے پارلیمان میں نہیں بیٹھنا چاہیے،  اب دوہری شہریت رکھنے والوں کو 22 کروڑعوام کی قسمت کے فیصلے کیوں کرنے دے رہے ہیں؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب آج غیر ملکی پاسپورٹ والوں کو کابینہ میں کیوں بٹھا رکھا ہے؟ جن کا پاکستان میں کچھ نہیں انہیں آج اپنی کابینہ میں بٹھا کرکیوں فیصلے کرا رہے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر غیر ملکی ٹولہ مسلط ہونے کی وجہ سے عوام بیروزگاری، معاشی تباہی اور بھوک میں مبتلا ہیں، سب فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کی پیداوار مشیروں اور وزیروں کا ٹولہ ہے جو تحفے میں عمران صاحب کو ملا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version