وزیراعظم نے وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا ہے، 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو آئسولیشن ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چینی سفیر، وفاقی وزرا شبلی فراز، اسد عمر و دیگر بھی موجود تھے۔
آئسولیشن ہسپتال کی تعمیر سے اسلام آباد کے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔
PM @ImranKhanPTI will inaugurate a specialized 250 bed infectious diseases hospital in Islamabad today. The hospital was built by NDMA in just 40 days to meet the needs due to the covid pandemic
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

