Advertisement

چین ،چینگڈو میں امریکی قونصل خانہ بند

امریکی قونصل خانہ

چین نے  آج  صبح  چینگڈو شہر  میں امریکی قونصل خانے کو اپنے  کنٹرول میں لے لیا ہے ۔

چینی  میڈیا کے مطابق  چین کےشہرچینگڈو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت پر لگا امریکی پرچم بھی نیچے کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی قونصل خانے کے اطراف چینی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج صبح دس بجے چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کیا گیا تھا، متعلقہ چینی حکام نے قونصل خانے کے اندر داخل ہو کر کنٹرول سنبھال لیا ہے

اتوار کے روز چین کے جنوب مغرب میں واقع شہر چینگدو میں متعدد شہریوں نے امریکی قونصل خانے کا رخ کیا۔ انہوں نے وہاں تصاویر بنائیں اور اس کے نزدیک چینی پرچم لہرائے۔

Advertisement

اس موقع پر سیکورٹی فورسز کی بھاری تعداد قونصل خانے کے اطراف موجود تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چینی حکومت نے جمعے کے روز اس قونصل خانے کو بند کر دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ہیوسٹن شہر میں چینی قونصل خانے کی بندش کے جواب میں کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ہیوسٹن شہر میں چینی قونصل خانے کو جاسوسی کا مرکز شمار کرتے ہوئے اس کی بندش کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔ اس کے نتیجے میں چین اور امریکا کے تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version