گجرات ، معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کا انکشاف

گجرات میں معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکےلینے والی پرائیوٹ فرم کے ایم ڈی ندیم اختر ملہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کرپشن کا مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات رانی حفصہ کنول ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز گجرات عثمان احمد اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسرعماد احمد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے معدنیات کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر کو شامل تفتیش کرنےکی اجازت مانگی ہے۔
گجرات کی دو کمپنیوں ملہی اسٹون ورکس اور این ڈبلیو انٹر پرائز کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دئیے گئے، کمپنیاں ندیم اخترملہی اور اسکے بھتیجے حمزہ ملہی کی ملکیت ہیں ، کمپنیوں کو نوازنے کےلیے شفافیت کے عمل کو سبوتاژ کیا گیا ۔
مرکزی ملزم ندیم اختر ملہی کے گجرات کے بڑے سیاسی خاندان سے قریب تعلقات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کو او ایس ڈی بنائے جانے کے تانے بانے بھی اسی مقدمہ سے ملتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

