Advertisement

لاہور ، ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

گرفتار

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں مبینہ ڈکیتی کے دوران   لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ہومیو پیتھک کلینک پر بطور کمپاؤنڈر کام کرنے والی 20 سالہ لڑکی محمودہ کو مبینہ ڈکیتی کے دوران زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں 3 افراد ندیم، فیضان اور سلیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ایک ملزم قاسم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان میں سے ایک متاثرہ لڑکی سے پہلے بھی زبردستی دوستی کرنا چاہتا تھا، ملزم نےمتاثرہ لڑکی کے انکار پر ڈکیتی کا رنگ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے تفتیش جاری ہے مزید حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے ۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ڈاکوؤں نےلوٹ مار کرنے کے بعد20  سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version