Advertisement

متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن مریخ روانہ

متحدہ عرب امارات نے اپنا پہلا مشن “ہوپ پروب” مریخ  کیلئے روانہ کردیا۔

اماراتی میڈیا  کی رپورٹ کےمطابق ‏متحدہ عرب امارات کا مریخ پر جانے والا خلائی مشن “ہوپ” آج جاپان کے تانیگاشیما خلائی اڈے سے روانہ کیا گیا اور یہ 7 ماہ کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔اس سے قبل اس کی 15 جولائی کے لیے طے شدہ لانچ کو خراب موسم کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

جاپانی خلائی مرکز سے مریخ مشن ’ہوپ پروب‘ کو بھیجا گیا، یواےای کی خلائی ایجنسی اورمحمدبن راشدخلائی مرکزدبئی نےمشن مریخ کی تیاریاں مکمل کیں جبکہ متحدہ عرب امارات خلیجی عرب ممالک میں پہلا ملک ہے جس نے  اپنا خلائی مشن مریخ روانہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھیجے گئے خلائی  جہاز پر 200 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوئے جبکہ خلائی جہاز 200دن کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔

پچاس کروڑ کلومیٹر طویل سفر کے بعد یہ روبوٹک خلائی جہاز فروری 2021 میں مریخ تک پہنچے گا، مریخ پر اس کی آمد متحدہ عرب امارات کے قیام کی 50 سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version