Advertisement

ثانیہ سعید نے پاکستانی ڈراموں کی خامیاں گنوادیں

sania

 پاکستان کی مشہور اداکارہ ثانیہ سعید جو کہ آج کل ڈراموں میں کم کم نظر آرہی ہیں، نے موجودہ ڈراموں کی خامیوں کا ذکر کر کے کام نہ کر نے کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ سعید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں موجودہ پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے ڈراموں میں معاشرتی مسائل پیش کرنے کا مقصد انہیں حل کرنا نہیں بلکہ ان سے فائدہ اٹھانا رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ  اداکارہ وماڈل عفت عمر کے یوٹیوب پروگرام ’’سے اِٹ آل وِد عفت عمر‘‘ میں گفتگو کررہی تھیں۔

ثانیہ سعید نے کہا کہ آج کے ڈراموں میں جو مسائل پیش کیے جاتے ہیں ہم سب ان سے واقف بھی ہیں اور شاید ان کا سامنا بھی کرچکے ہیں، آج کے ڈراموں میں مسائل کو پیش کرکے صرف اور صرف ان سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے، یہ سوچ ٹھیک نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے پاکستانی ڈرامے کو بہتر بنانے کےلیے اسٹوڈیوز، آلات اور ایسی جگہوں کی ضرورت پر زور دیا جہاں ٹیکنیکل اسٹاف کو تربیت کی غرض سے بھیجا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version