Advertisement

اپوزیشن مجھے سیاسی ولی تسلیم کر لے

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ غیر متحدہ اپوزیشن سے متعلق میری پیشن گوئیاں سچ ثابت ہونے پر اپوزیشن مجھے سیاسی ولی تسلیم کر لے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراطلا عات پنجاب یاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ایک دوسرے کی قیادت پر عدم اعتماد کے اظہار نے میری پیشن گوئی سچ ثابت کر دی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اپوزیشن صرف فیک ہو سکتی ہے، ایک اور نیک نہیں ، شہباز شریف اور بلاول زرداری ایک دوسرے پر اعتماد کرنے سے گریزاں ہیں۔

حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اور پانی سے پکوڑے تلنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

تحریک کے اعلان سے پہلے ہی اپوزیشن کی صفوں میں انتشار “حسرت ہے مجھے ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے” کے مصداق ہے۔

Advertisement

پنجاب کابینہ کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کے بعد بزدار حکومت مضبوط تر ہے، سردار عثمان بزدار پر اعتماد کی وجہ انکی انتظامی صلاحیتیں اور بہترین کارکردگی ہے۔

ن لیگ کے گزشتہ دس سالہ دور میں پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی نے 350 ملین روپے کا نقصان اٹھایا۔ فیاض الحسن چوہان

گزشتہ سال پی پی ڈی سی نے تقریباً 193 ملین اور رواں سال تقریباً 217 ملین روپے منافع کمایا۔ فیاض الحسن چوہان

انھوں نے مزید کہا کہ یہ منافع گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 12.4 فیصد زیادہ ہے ، عثمان بزدار کا کام ہی پارٹی اور عوام میں انکی مقبولیت کا معیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version