Advertisement

کراچی، کورنگی میں کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں 14 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسنوکر کلب کا بجلی کا غیر قانونی کنکشن کمسن لڑکے کی موت کا سبب بن گیا، غیر قانونی کنکشن کے تار سے کرنٹ لگنے سے طاہر جاں بحق ہوا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ کورنگی ڈھائی نمبر میں پیش آیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کی موت اسنوکر کلب میں غیر قانونی کنکشن کی تار سے کرنٹ لگنے سے ہوئی۔

دکاندار نے غیر قانونی کنکشن سے لائٹ لی اور ارتھ گیس کے پائپ سے لیا تھا، طاہر غریب سبزی فروش گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

اسنوکر کی دکان میں کھیلنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک اور متاثرہ بچے نے بتایا کہ صبح اسنوکر کھیلنے کے دوران مجھے 2 مرتبہ کرنٹ لگا تھا، میں نے کرنٹ لگنے کا دکاندار کو بھی بتایا تھا، دکاندار نے میری بات سنی ان سنی کردی تھی۔

Advertisement

واقعہ سے متعلق کے الیکٹرک کا تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہےنہ ہی بچے کے والدین کی جانب سےقانونی چارہ جوئی کی اطلاع موصول ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version