Advertisement

ڈی سی آفس میں گل پانڑا کی ویڈیو بنانے کی اصل کہانی

گل پانڑا

پشتو گلوکارہ گل پانڑا کی ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ پر ٹک ٹاک ویڈیو کی اصل کہانی سامنے  آ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی سی ہاؤس لنڈی کوتل میں ٹک ٹاک ویڈیوکے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔

خط میں لیگی رہنما ارباب خضرحیات کا کہنا تھا کہ گل پانڑا میری فیملی کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھی۔

ارباب خضر حیات نے خط میں لکھا کہ گل پانڑا سمیت فیملی میں شامل تمام افراد کے چہروں پر ماسک تھے جبکہ گل پانڑہ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

ارباب خضر حیات نے خط میں مزید لکھا کہ اسسٹنٹ کمشنر  نے ہماری فیملی کو دفتر میں چائے کی دعوت دی تھی اور اس موقع پر گل پانڑا نے سبزہ زار میں چند سیکنڈ کی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔

Advertisement

 خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گل پانڑا کی ٹک ٹاک ویڈیو کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے، گلوکارہ نے ویڈیو ذاتی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گلوکارہ گل پانڑا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

 ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کے گانے کی ایک ریکارڈنگ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لیا  تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version